اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "جمعیۃالوفاق"، "جمعیۃالوحدوی"، "جمعیۃالقومی"، اور اہل سنت کی سیاسی جماعت "جمعیۃالوعد" نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کی طرف سے مشہوری بحرینی قانوندان، انسانی حقوق مرکز کے سابق سربراہ اور انسانی حقوق کے شعبے میں فعال رہنما "عبدالہادی الخواجہ" کا اذیتکدہ مخفی رکھنا، اس حکومت کے لئے عالمی رسوائی کے اسباب فراہم کررہا ہے۔
عبدالہادی الخواحہ گذشتہ کئی مہینوں سے خلیفی اذیتکدوں میں قید ہیں تقریباً اڑھائی مہینوں سے خلیفی حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔
مذکورہ بالا شیعہ اور سنی جماعتوں نے اعلان کیا کہ آل خلیفہ سے وابستہ ادارے الخواجہ کے قیدخانے کا نام و نشان شائع کرنے سے دریغ کررہے ہيں اور ان کا یہ اقدام در حقیقت تمام اندرونی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ان کے قوانین کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے مترادف ہے۔
مذکورہ بالا جمعیتوں نے کہا: الخواجہ کے خلاف آل خلیفہ کے جرائم و مظالم عوام کے خلاف اس خاندان کے مظالم کی چھوٹی سی مثال ہے۔
بحرینی سیاسی جماعتوں نے مظاہروں کے پرامن پہلو پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام نہایت تہذیب یافتہ اور متمدن لوگ ہیں اور ان کے مطالبات بھی جائز ہیں وہ بحرین میں حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت کے خواہاں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عبدالہادی الخواجہ کی بھوک ہڑتال کے 78 دن پورے ہونے کے باوجود آل خلیفہ کے حکمرانوں نے ان کی رہائی کا اعلان نہيں کیا ہے اور نہ ہی ان سے کسی کو ملنے کی اجازت دی ہے اور یہ امر الخواجہ کی زندگی کے حوالے سے مختلف قسم کی افواہیں پھیلنے کا سبب بنا ہے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
انقلاب کرامت بحرین کا 440واں دن؛ متنوع رپورٹیں؛آل خلیفہ کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج / عبدالہادی الخواجہ کہاں ہیں؟